بارشوں کے موسم میں بجلی کے استعمال میں احتیاط برتنے کی ہدایت — ٹیسکو

17

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
پشاور: چیف ایگزیکٹو ٹیسکو سید طاہر جمال نے بارشوں کے موسم کے دوران عوام اور بجلی صارفین کو بجلی کے استعمال میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کے باعث بجلی سے متعلق حادثات اور کرنٹ لگنے کے خدشات میں اضافہ ہو جاتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ صارفین برقی آلات اور تنصیبات کے استعمال میں غیر معمولی احتیاط اختیار کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیسکو عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہا ہے، تاہم حادثات سے بچاؤ کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق بارشوں کے دوران ٹیسکو کی ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر بجلی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے متحرک ہیں اور صارفین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال یا شکایت کی صورت میں صارفین متعلقہ ایس ڈی او آفس یا ٹیسکو ہیلپ لائن 092-9330600 پر فوری رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
آخر میں سید طاہر جمال نے کہا کہ عوام کی حفاظت ٹیسکو کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنی جان و مال کو محفوظ بنائیں۔

Comments are closed.