حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیاں، کار چوری سمیت چار ملزمان گرفتار، گاڑیاں، موبائل فونز، شراب اور مینپوری برآمد

20

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے کار چوری سمیت مختلف جرائم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ سرقہ شدہ گاڑیاں، موبائل فونز، شراب اور مینپوری بھی برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے پیشہ ورانہ کارروائی کے دوران کار چوری کی واردات میں ملوث ملزم جنید قریشی، ساکن کلثوم پلازہ تلک چاڑی، کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مقدمہ کرائم نمبر 1/2026 زیر دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان میں فریادی محمد فہد قریشی کی سرقہ شدہ سوزوکی کلٹس (رجسٹریشن نمبر BGU-992، انجن نمبر PKF-630703، چیسیس نمبر SF410PK-537572) برآمد کر لی۔ مزید تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے مختلف کمپنیوں کے 11 عدد چوری شدہ موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے، جن کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب تھانہ پنیاری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فرحان قریشی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 4 بوتلیں شراب برآمد کیں، جس پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 3/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اسی طرح تھانہ حالی روڈ پولیس نے دورانِ گشت سبزی منڈی کے قریب مقدمہ کرائم نمبر 42/2021 زیر دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان میں سرقہ شدہ کرولا کار (نمبر ALC-286) لاوارث حالت میں برآمد کر کے پولیس تحویل میں لے لی۔
ادھر تھانہ GOR پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسین جمالی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 135 عدد مینپوری برآمد کی، جس پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 1/2026 زیر دفعہ 4/8 گٹکا و مینپوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
علاوہ ازیں تھانہ فورٹ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم معین شیخ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 5 بوتلیں شراب برآمد کیں، جس پر کرائم نمبر 1/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
آخر میں پولیس کے مؤثر کردار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری قرار دیا گیا کہ محکمے کے اندر احتسابی نظام کو مضبوط کیا جائے، کرپشن کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں اور ایماندار و پیشہ ور پولیس افسران کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر اور پائیدار بنائی جا سکیں۔

Comments are closed.