پنجگور، گرینڈ الائنس کی کال پر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کی مکمل تالہ بندی

25

 عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

پنجگور — گرینڈ الائنس بلوچستان کی کال پر پنجگور میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے ممبران نے اپنے مطالبات کے حق میں مکمل تالہ بندی کی۔ احتجاج کے دوران ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبہ جات بند رہے، جس سے دور دراز علاقوں سے آئے مریض شدید مشکلات کا شکار ہوئے۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک گرینڈ الائنس کی کال پر مکمل عمل جاری رہے گا۔ مقامی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے جائز مطالبات فوری حل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو طبی سہولیات میں خلل نہ آئے۔

Comments are closed.