کوئٹہ، منظور شہید تھانے کی موبائل پر فائرنگ، ایک زخمی

26

 : عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ — کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر منظور شہید تھانے کی موبائل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک راہگیر زخمی جبکہ پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ زخمی کی شناخت حفیظ اللہ ولد محمد نعیم، سکنہ شیر جان اسٹاپ مشرقی بائی پاس کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔

Comments are closed.