جیوانی آر ایچ سی میں سولر سسٹم کا افتتاح، رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کا دورہ
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
گوادر، 2 جنوری: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر کے ہمراہ رورل ہیلتھ سینٹر جیوانی کا دورہ کیا اور وہاں نصب سولرائزیشن سسٹم کا باضابطہ افتتاح کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، او پی ڈی سروسز، مشینری اور انتظامی امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں انہوں نے جیوانی پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں ڈی ایس پی پولیس سے ملاقات میں امن و امان اور پولیسنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.