بارش کے افسوسناک واقعے پر صوبائی وزیر ایریگیشن کی متاثرہ خاندان سے تعزیت، مالی امداد اور مکمل تعاون کی یقین دہانی

22

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
ڈیرہ مراد جمالی: صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر محمد بلال صادق عمرانی نے بارش کے افسوسناک واقعے میں متاثر ہونے والے محمد پناہ سولنگی کے گھر جا کر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ واقعہ نہایت دلخراش ہے اور صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ پیپلز پارٹی قیادت متاثرہ عوام کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی جبکہ صوبائی وزیر نے دو لاکھ اور میر محمد بلال عمرانی نے ایک لاکھ روپے نقد امداد فراہم کی، اس کے علاوہ راشن اور گھریلو سامان بھی دیا گیا۔

Comments are closed.