خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری کیچپ اور دیگر خوراک ضبط کر کے جرمانے عائد کیے

28

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

پشاور/ہری پور، 16 دسمبر 2025: خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں کارروائیاں تیز کرتے ہوئے سینکڑوں کلوگرام غیر معیاری اور مضر صحت خوراک ضبط اور تلف کر دی، جس میں کیچپ بھی شامل تھی۔

پشاور میں فوڈ سیفٹی ٹیم ٹاؤن-1 نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پھندو روڈ پر گودام کا چھاپہ مارا اور 1,500 کلوگرام ناقص خوراک برآمد کی، جس میں سب اسٹینڈرڈ کیچپ، ایکسپائر کیمیکلز اور دیگر مضر صحت اشیاء شامل تھیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

ہری پور میں ہطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں کیچپ تیار کرنے والی فیکٹری کے خلاف کارروائی کے دوران 750 کلوگرام غیر معیاری کیچپ پلپ اور 80 کلوگرام ناقص سرکہ برآمد کیا گیا، جو تیاری کے عمل میں استعمال ہونا تھا۔ اشیاء کو موقع پر تلف کیا گیا اور فیکٹری مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

Comments are closed.