صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر اہم قانون سازی کی منظوری دے دی

23

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد، 17 دسمبر 2025: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر متعدد اہم قوانین کی منظوری دے دی۔

صدر نے قانونِ شہادت (ترمیمی) بل، 2025، کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل، 2025، اور نیشنل کمیشن فار مائنورٹیز رائٹس بل، 2025 کی توثیق کر دی۔

تاہم، دانش اسکولز اتھارٹی بل، 2025 صوبائی مشاورت کی ضرورت کے پیشِ نظر نظرِ ثانی کے لیے وزیراعظم کو واپس بھیج دیا گیا۔ صدر نے واضح کیا کہ صوبوں میں دانش اسکولز کے قیام کی صورت میں متعلقہ صوبائی حکومتوں سے پیشگی مشاورت ناگزیر ہے۔

Comments are closed.