ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے خالق آباد میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
خالق آباد، قلات ڈویژن، 17 دسمبر 2025: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ قلات نے اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد ڈاکٹر علی گل عمرانی کی سربراہی میں
عوامی مسائل سننے کے لیے کھلی کچہری منعقد کی۔ اس موقع پر تمام محکموں کے ذمہ داران، سیاسی و قبائلی رہنما اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کچہری میں حاجی چاکر خان، میر نور احمد، محمد یوسف، حاجی غلام نبی، علی نواز اور دیگر نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، گیس کی عدم فراہمی، صاف پانی کی قلت، ہسپتالوں میں
ادویات اور اسٹاف کی کمی، نیشنل ہائی وے کی تعمیر میں تاخیر جیسے مسائل اجاگر کیے۔
ڈاکٹر علی گل عمرانی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر منیرا احمد درانی کی سربراہی میں عوامی مسائل سننا اور فوری حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ بیشتر مسائل حل ہو چکے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کے دائرہ اختیار سے باہر کے مسائل کے لیے صوبائی حکومت سے خطوط ارسال کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے علاقہ معززین اور صحافی برادری سے عوامی مسائل کی مثبت نشاندہی اور تعاون کی اپیل کی۔
شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا انعقاد ایک خوش آئند اور مثبت اقدام ہے، جس سے لوگ بلا جھجک اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
Comments are closed.