پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

27

 اسلام آباد۔15دسمبر :وزیر دفاع خواجہ محمد آصف پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کو اپنے تعاون کو اقتصادی دائرے سے باہر دفاع، فوجی مشقوں اور افراد کی تربیت اور مشترکہ منصوبوں تک بڑھانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزارت دفاع سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد ا?صف سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر نے ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے قطر کے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔وفاقی وزیرنے کہا کہ قطر ایک اہم ملک ہے اور اس کا خطے میں کلیدی کردار ہے، قطر کے ساتھ ہمارے تعلقات باہمی احترام اور دوطرفہ تعاون پر مبنی ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں فریقین کو اپنے تعاون کو اقتصادی دائرے سے باہر دفاع، فوجی مشقوں اور افراد کی تربیت اور مشترکہ منصوبوں تک بڑھانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،ہمارے عسکری ادارے قطری مسلح افواج کے لئے زیادہ سے زیادہ تربیتی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لئے کھلے ہیں۔معزز مہمان نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے موجودہ دائرہ کار پراطمینان کا اظہارکیا۔

Comments are closed.