مریم نواز شریف کا پنجاب۔۔۔ شاندار اور بے مثال،مریم نواز شریف کی ٹیم پنجاب کا ایک اوراعزاز
لاہور14 دسمبر:……مریم نواز شریف کاپنجاب، شاندار اور بے مثال-مریم نواز شریف کی ٹیم پنجاب نے ایک اوراعزاز حاصل کر لیا- پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند عالمی ادارے کی طرف سے اعلی معیار پرانٹرنیشنل سرٹیفکیٹ مل گئے-پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 901اورآئی ایس او7001سرٹیفکیٹ کا اجراء کردیاگیا-پنجاب سہولت بازار اتھارٹی آئی ایس او901اورآئی ایس او27001 سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ادارہ بن گئی-پنجاب بھر میں سہولت بازار اتھارٹی کے مجموعی طورپر 17ہزار سے زائد سٹال قائم کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کر دیاگیا-پنجاب کے 36اضلاع میں 6ہزار سٹال اورنئے بننے والے 10سہولت بازاروں میں ایک ہزار سٹال قائم کئے گئے-پنجاب بھر میں ویک اینڈپرلگنے والے 10ہزار سے زائد عارضی سٹال عوام کی سہولت کیلئے موجودہیں -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے عالمی سرٹیفکیشن پر اظہار مسرت کیااورماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین افضل کھوکھراورپوری ٹیم کو مبارکباددی-مزید تین اضلاع میں سہولت بازار کا آغاز جنوری تک کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عوام کو سستی اورمعیاری اشیاء صرف کی فراہمی کیلئے سہولت بازار اتھارٹی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ سہولت بازار اتھارٹی نے صوبہ بھر میں پھل،سبزیوں اوردیگر اشیاء صرف کی سستے داموں فراہمی یقینی بنا کر قابل قدر عوامی خدمت سرانجام دیں۔سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ادارو ں کو صحیح معنوں میں خدمت مرکز بنا رہے ہیں۔پنجاب میں سستی روٹی اورسستا آٹا عوام کیلئے احساس کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سہولت بازاروں کا دائرہ کارڈویژن،اضلاع،تحصیل سے لیکر بتدریج چھوٹے شہروں تک وسیع کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
Comments are closed.