وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 31 واں اجلاس، راولپنڈی میں دوسرا بڑا آئی ٹی سٹی بنانے کا فیصلہ

25

لاہور-15دسمبر:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا31 واں اجلاس منعقدہوا جس میں شفافیت،تعلیم، ٹیکنالوجی،صحت، انفراسٹرکچر، نوجوانوں کی ترقی، روزگار اور عوامی سہولت کے بڑے فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ ہر محکمہ تین ماہ میں ملازمین کی انکوائری مکمل کرنے کا پابند ہوگا۔ اجلاس میں راولپنڈی میں پنجاب کا دوسرا بڑا آئی ٹی سٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ایک سال میں 2300 نوجوانوں کو سکل پروفیشنلز بنانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا۔ پنجاب کابینہ نے جدید ٹریفک لائٹس کی تنصیب کی منظوری دے دی۔ روڈز پر پیدل چلنے والوں کے تحفظ کے لئے ہر سڑک پر زیبرا کراسنگ بنانے کی ہدایت کی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ ہر شہر کی ہرسڑک کے گڑھوں کو فوری طور پر پُر کرنے کا حکم بھی دیا۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں متحانات کو شفاف اور معیار کے مطابق بنانے کے لئے پہلی خودمختار امتحانی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سرکاری سکولوں کے ہیڈ ٹیچر کے لئے الاؤنس 500 سے 10ہزار کردیا۔ صوبائی کابینہ نے لائیو سٹاک کو کمپنی بنا کر مویشی ایکسپورٹ کرنے کا ہدف دے دیا۔ اجلاس میں ٹریفک قواعد کی پاسداری کو عزت دینے پر غیر قانونی لائٹس سے روکنے والے وارڈن کے لیے ایک لاکھ روپے انعام اعلان بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک پائی کی کرپشن برداشت نہیں کر سکتی۔ سرکاری خزانہ عوام کی امانت ہے، کسی کرپشن کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔ فنڈز کے استعمال پر ہم سب اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم کاشت کا ہدف بروقت اور دوسروں صوبوں سے پہلے پورا کرنے پر وزیر زراعت عاشق کرمانی اور پوری ٹیم کو مبارکباددی،ڈی جی پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد خان اور پوری ٹیم کو کو شاندار کارکردگی پر شاباش بھی دی گئی۔ اجلاس امام مسجد صاحبان کو اعزازیہ دینے کی پالیسی منظور کی گئی۔ اجلاس میں سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیور ڈیپارٹمنٹ کے سٹرکچرپلاننگ یونٹ میں 24خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مختلف میڈیکل انسٹی ٹیوشنز میں عارضی بھرتیوں میں پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ فاریسٹری، وائلڈ لائف، فشریز ڈیپارٹمنٹ میں فاریسٹر، فاریسٹ گارڈ اور ڈرائیور کی خالی آسامیوں کی بھرتی کے لئے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب ایجوکیشن،کریکولم،ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کے سٹاف کی بھرتی کے لئے پابندی میں نرمی کی منظوری دے دی۔ پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز میں بھرتیوں میں پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے چیئرپرسن، سیکرٹریز اور کنٹرولر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سپیشلا ئزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے

Comments are closed.