سکرنڈ میں سرکاری نوکریوں کی تقسیم پر پاکستان پیپلز پارٹی کے اندرونی حلقوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے

29

سکرنڈ (رپورٹ: راج کمار اوڈ)
سکرنڈ میں سرکاری نوکریوں کی تقسیم پر پاکستان پیپلز پارٹی کے اندرونی حلقوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے، جہاں پارٹی سے دیرینہ وابستگی اور قربانیاں دینے والے کارکنان کو نظرانداز کیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ کے کونسلر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نور احمد رند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
“ہماری برادری کا رشتہ پیپلز پارٹی سے وفاداری اور قربانیوں پر مبنی ہے، مگر بدقسمتی سے منتخب نمائندے مسلسل ہمیں نظرانداز کر رہے ہیں۔”انہوں نے الزام عائد کیا کہ:
“نوکریوں کے آفر آرڈرز اُن افراد کو دیے گئے، جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں پارٹی کے خلاف ووٹ دیا، اور پولنگ اسٹیشن ہروائے، جبکہ ہم جنہوں نے پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی، اُنہیں مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا۔”نور احمد رند نے پارٹی قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ:
“اگر وفادار کارکنوں کے ساتھ یہی رویہ برقرار رہا تو یہ پیپلز پارٹی کے لیے سیاسی طور پر نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔”

آخر میں انہوں نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لے اور میرٹ، برابری اور وفاداری کی بنیاد پر نوکریوں کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے، تاکہ کارکنوں کا اعتماد بحال ہو سکے۔

Comments are closed.