لورالائی ڈویژن میں پولیو مہم کا جائزہ — متعدد اضلاع میں کارکردگی غیر تسلی بخش
لورالائی — کمشنر آفس لورالائی میں انسدادِ پولیو مہم سے متعلق اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز جعفر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں لورالائی، ژوب اور شیرانی اضلاع کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈی ایچ او کی بریفنگ کے مطابق:
لورالائی: ہدف 60,888، قطرے پلائے گئے 41,967
ژوب: ہدف 51,224، قطرے پلائے گئے 35,714
شیرانی: ہدف 19,242، جبکہ قطرے صرف 661 بچوں کو پلائے گئے
اجلاس میں مہم کے دوران درپیش رکاوٹوں، سکیورٹی صورتحال اور ٹیموں کی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رہ جانے والے بچوں کو ہر صورت قطرے پلائے جائیں اور مہم کی رفتار تیز کی جائے۔
اجلاس میں ڈبلیو ایچ او، یونیسف، ڈی ایم ایس سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
Comments are closed.