قلات میں انسدادِ بدعنوانی مہم — سرکاری و عوامی مقامات پر بینرز آویزاں

25

قلات — وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ضلع قلات میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی نگرانی میں انسدادِ بدعنوانی سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری دفاتر اور اہم عوامی مقامات پر بینرز اور پینا فلیکس نصب کیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں بھی آگاہی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔ مقامی عوامی حلقوں نے بہتر طرز حکمرانی اور شفافیت کے فروغ کے حکومتی اقدامات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Comments are closed.