نصیرآباد ڈویژن میں 15 تا 18 دسمبر پولیو مہم — 4 لاکھ 5 ہزار 806 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

25

نصیرآباد — کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، محکمہ صحت کے افسران اور ڈبلیو ایچ او نمائندگان نے شرکت کی، جبکہ دیگر اضلاع ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

ڈاکٹر یاسر بلوچ کی بریفنگ کے مطابق:

کل ہدف: 4,05,806 بچے

ٹیمیں: 1462 موبائل، 141 فکس سینٹرز، 122 ٹرانزٹ پوائنٹس

کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع مائیکرو پلان کے مطابق مہم چلائیں اور گزشتہ مہم میں رہ جانے والے بچوں تک خصوصی رسائی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے تاکید کی کہ ایل کیو ایس نتائج پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں ہوگا۔

Comments are closed.