بلوچستان رائیٹرز فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس — ادبی سرگرمیوں کے فروغ پر زور
کوئٹہ — بلوچستان رائیٹرز فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیف ایگزیکٹو کی صدارت میں خواجہ رازق نسیم کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا، جس میں کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی۔
اہم فیصلے درج ذیل ہیں:
موجودہ کابینہ کی مدت میں آئندہ سال مارچ تک توسیع کی تجویز
ڈپٹی آرگنائزر کی تعداد میں اضافہ اور آغا غریب شاہ انجم کو ادبی سرگرمیوں کی ذمہ داری
نوجوان لکھاریوں کی نمائندگی بڑھانے کے لیے ہر ہفتے ایک نئے لکھاری کی شمولیت
فورم کے منصفین کی فہرست کی تیاری پر مشاورت
رجسٹریشن امور پر اطمینان اور اسے جلد مکمل کرنے کا فیصلہ
اجلاس میں براہوئی زبان و ادب کو درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ فورم تخلیقی، تحقیقی اور ادبی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔
Comments are closed.