بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سرد و خشک موسم — قلات میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری
کوئٹہ — علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ چند مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ، ژوب، خاران، قلعہ عبداللہ، پشین، خضدار، مستونگ، قلات، چاغی اور قلعہ سیف اللہ میں موسم شدید سرد رہے گا۔
جمعرات کے روز بھی بیشتر اضلاع میں موسم سرد و خشک رہنے کی پیش گوئی ہے جبکہ کوئٹہ، ژوب، خاران، لورالائی، سوراب، ہرنائی اور دیگر علاقوں میں موسم جزوی سے زیادہ ابر آلود رہ سکتا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کہیں بارش ریکارڈ نہیں کی گئی جبکہ سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.