بلوچستان پولیس اور نیب کے مشترکہ انسدادِ کرپشن آگاہی مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس اُوستہ محمد کی جانب سے ایک خصوصی آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا،
اوستہ محمد (رپورٹ حنیف بلوچ )بلوچستان پولیس اور نیب کے مشترکہ انسدادِ کرپشن آگاہی مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس اُوستہ محمد کی جانب سے ایک خصوصی آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس افسران جوانوں اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اگاہی مہم واڪ کیا گیا، ریلی سٹی پولیس تھانہ سے برامد ہو کر شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا سٹی پولیس تھانہ پہنچ گئے ریلی کے شرکا کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں جس بدعنوانی کے خلاف نعرے درج تھے سٹی پولیس تھانہ اوستہ محمد میں ایک سادہ و پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب سے ڈی ایس پی محمد داؤد کھوسہ نے پولیس اہلکاروں اور عوامی نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی اداروں کو کمزور کرتی ہے، ایمانداری اور دیانت داری مؤثر پولیسنگ کی بنیاد ہیں، ہر افسر پر لازم ہے کہ رشوت اور اختیارات کے غلط استعمال سے خود کو دور رکھے، اور بدعنوانی سے پاک ماحول ہی عوامی اعتماد کو مضبوط کرتا ہے ڈسٹرکٹ پولیس اُوستہ محمد شفافیت کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اپنے اقدامات جاری رکھے گی۔
Comments are closed.