اُوستہ محمد اور گنداخہ پولیس کی کامیاب کارروائی روپوش اور اغوا کے مقدمے میں نامزد ملزمان گرفتار
اوستہ محمد (نامہ نگار حنیف بلوچ ) اُوستہ محمد اور گنداخہ پولیس کی کامیاب کارروائی روپوش اور اغوا کے مقدمے میں نامزد ملزمان گرفتار عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق ایس پی اوستہ محمد غلام حسین باجوئی کی ہدایات پر ڈی ایس پی محمد داؤد کھوسہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اُوستہ محمد عبدالرؤف جمالی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمے میں مطلوب ملزم دلاور ولد حبیب اللہ عرف شادی قوم ببر ساکن جان کالونی اُوستہ محمد کو گرفتار کرلیاہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ گنداخہ انسپکٹر ظہیر عباس جمالی نے دورانِ کارروائی روپوش ملزم سکندر ولد تھنگی خان قوم مگسی ساکن گوٹھ عبدالخالق مگسی کو گرفتار کر لیا مزید تفتیش مقامی پولیس کر رہی ہے سٹرکٹ پولیس اُوستہ محمد قانون کی بالادستی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی
Comments are closed.