کوئٹہ ڈویژن میں غیر قانونی مقیم افغانوں کے خلاف آپریشنز تیز

23

کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میں افغان باشندوں اور دیگر غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ایف آئی اے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران شریک تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چاروں اضلاع میں غیر قانونی افراد کے خلاف آپریشن ہفتے میں دو بڑے آپریشنز کے ساتھ جاری رہیں گے، جبکہ ہوٹلوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر سخت چیکنگ بھی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بتایا کہ اب تک 30 ہزار سے زائد غیر قانونی افراد کو وطن واپس بھجوایا جا چکا ہے جبکہ چاروں تحصیلوں میں کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کریں اور زیادہ سے زیادہ افراد کی واپسی جلد ممکن بنائی جائے۔

Comments are closed.