نسیم الرحمن ملاخیل: بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی متوقع

20

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

 کوئٹہ — 09 دسمبر 2025

صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اور عوام کے اعتماد کی بدولت ن لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھی کامیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو کوئٹہ کی ترقی، شہری سہولیات کی بحالی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے ایماندار اور کارکردگی رکھنے والی جماعت کی ضرورت ہے اور مسلم لیگ (ن) ہی اس کردار کی حامل ہے۔

نسیم الرحمن ملاخیل نے کارکنوں اور عہدیداروں کو ہدایت کی کہ انتخابی مہم کو منظم انداز میں آگے بڑھائیں، گھر گھر رابطے کریں اور عوام کو پارٹی کے ترقیاتی منصوبوں اور شہر کے مستقبل کے پلان سے آگاہ کریں۔

Comments are closed.