ضلع جعفرآباد میں کرپشن کے خلاف آگاہی ریلی

26

نصیرآباد، 9 دسمبر 2025: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی قیادت میں کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر ضلع میں آگاہی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں تمام ڈسٹرکٹ ہیڈز، ان کے نمائندگان، اینٹی کرپشن افسران، سرکاری ملازمین اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکا نے کرپشن کے خاتمے، شفاف حکمرانی اور نظام کی بہتری کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے اور نعرے لگائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرپشن معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کرتی ہے اور اس کے خاتمے کے لیے اجتماعی شعور، مضبوط ادارے اور عملی جدوجہد ضروری ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کرپشن کی نشاندہی کریں، روک تھام میں تعاون کریں اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں تاکہ ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے۔

Comments are closed.