جامعہ بلوچستان میں مائنز اینڈ منرلز کے افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا آغاز

25

بلوچستان، 8 دسمبر 2025: جامعہ بلوچستان کے شعبہ جیوفزکس میں مائنز اینڈ منرلز کے افسران کے لیے جیوفزیکل آلات کے عملی استعمال سے متعلق ایک ہفتہ طویل تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہوا۔ افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی تھے۔ انہوں نے کہا کہ جدید جیوفزیکل تکنیکیں ماحولیاتی تحقیق اور قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور اس تربیت سے افسران کی پیشہ ورانہ مہارت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ورکشاپ میں افسران کو جدید آلات، فیلڈ ڈیٹا کلیکشن، سیسمک تکنیکس، الیکٹریکل ریزسٹیوٹی سرویز اور معدنی تحقیق میں عملی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ تربیت دینے والے ماہرین میں ڈاکٹر کامِل خان اور ڈاکٹر بلال احمد شامل ہیں۔

Comments are closed.