سبی میں عالمی انسداد بدعنوانی دن پر سیمینار
سبی، 9 دسمبر 2025: قومی احتساب بیورو بلوچستان کے زیر اہتمام سبی میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار منعقد ہوا جس میں ضلعی افسران، طلباء و طالبات، اساتذہ، سول سوسائٹی اور دیگر شعبوں کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض اور ڈی آئی جی پی سبی رینج برکت حسین کھوسو تھے۔ مقررین نے کہا کہ بدعنوانی معاشرتی اور قومی ترقی کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اس سے اداروں، معیشت اور سماجی ڈھانچے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اقربا پروری، سفارش اور میرٹ کی خلاف ورزی نے اداروں کی بنیادیں کمزور کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی تعمیر نوجوانوں کی ایمانداری اور شفافیت پر مبنی کردار سے ممکن ہے۔ سیمینار کے اختتام پر کمشنر سبی ڈویژن اور ڈی آئی جی پی سبی رینج کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں اور طلباء میں تقریری مقابلے میں نمایاں کارکردگی پر نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔
Comments are closed.