لوکل کونسل سروس وِنگ کے تحت سروس بُک کی نگہداشت اجلاس

24

کوئٹہ، 9 دسمبر 2025: سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ کی زیر صدارت لوکل کونسل سروس وِنگ کے تحت سروس بُک کی باقاعدہ نگہداشت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری نے کہا کہ ملازمین کے سرکاری کیریئر کا بنیادی دستاویزی ریکارڈ سروس بُک کی درست اور بروقت تکمیل سے شفافیت اور بہتر انتظامی امور یقینی بنائے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام دفاتر سروس بُک کی جانچ پڑتال مقررہ مدت میں مکمل کریں گے اور ہر تبدیلی قواعد و ضوابط کے مطابق درج کی جائے گی۔ افسران نے کہا کہ مؤثر دیکھ بھال سے پنشن کیسز، ترقیاتی دستاویزات اور دیگر سرکاری امور میں بہتری آئے گی۔

Comments are closed.