چمن میں پولیو آگاہی سیمینار

25

چمن، 9 دسمبر 2025: محکمہ صحت کی جانب سے پولیو سے بچاؤ اور آگاہی کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر نادر، ڈاکٹر حمید اللہ، ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن آفیسر اشرف خان اچکزئی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ مختلف یونین کونسلز کے چیئر مین، کونسلرز اور قبائلی مشران بھی شریک ہوئے۔ مقررین نے پولیو کے خطرات، روک تھام اور بچوں کی ویکسینیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکا پر زور دیا کہ وہ اپنی سطح پر آگاہی مہم کو مؤثر بنائیں تاکہ پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

Comments are closed.