زیارت: ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس، صحت کے شعبے کی فعالیت کو یقینی بنانے پر زور

30

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

زیارت، 8 دسمبر 2025: ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد شریف مستوئی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نثار احمد، ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین، اکاونٹس افسر عبدالغنی پانیزئی اور پی پی ایچ آئی افسر ریحان کاکڑ نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ صحت کو فعال بنانے اور عوام کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف فیصلے کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی حاضری یقینی بنائیں اور مریضوں کا بروقت علاج کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Comments are closed.