لورالائی: صفائی مہم جاری، شہری ماحول کی بہتری پر خصوصی توجہ

27

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

لورالائی، 8 دسمبر 2025: کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی ہدایت اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین طاہر خان ناصر و چیف آفیسر محب اللہ بلوچ کی نگرانی میں شہر میں صفائی مہم انتہائی منظم انداز میں جاری ہے۔

میونسپل ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں، بشمول اندرون شہر، کاشف سنی زون، سینما گلی، دوبی گھاٹ محلہ اور خالو زون میں نالیوں اور گلی محلوں کی صفائی اور کچرے کی اٹھان کا کام انجام دے رہی ہیں۔

چیئرمین میونسپل کمیٹی طاہر خان ناصر نے کہا کہ شہری سہولیات کی فراہمی اور شہر کی بہتری اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں نے مہم کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات مسلسل جاری رہیں گے۔

Comments are closed.