خیبر: وی سی 9 لنڈی کوتل میں فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، شایان فٹبال کلب نے فائنل ٹرافی جیت لی
سکر انٹرنیشنل رپورٹ
خیبر، لنڈی کوتل کی ویلج کونسل شیخ مل خیل وی سی 9 میں منعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگیا، جہاں سنسنی خیز فائنل میچ میں شایان فٹبال کلب نے حشمت فٹبال کلب
کو شکست دے کر فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی۔
فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری تھے۔ اس موقع پر وی سی چیئرمین عبدالروف، یوتھ کونسلر سہیل شینواری، جنرل کونسلر حشمت خان، کونسلر قاری مسرت، کسان کونسلر سفی اللہ سمیت حاجی خان شینواری اور یاد وزیر شینواری بھی موجود تھے۔ مہمانوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔
خطاب کرتے ہوئے تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں برداشت، رواداری اور سیکھنے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں اور انہیں منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو مضبوط روابط اور مثبت سوچ فراہم کرتے ہیں۔
یوتھ کونسلر سہیل شینواری نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ویلج کونسل کی جانب سے نوجوانوں کی ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنے کے لیے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جو پرامن ماحول میں مکمل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ میرٹ پر یقین رکھتے ہیں اور عوامی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
تقسیم انعامات کی تقریب میں ٹریفک انچارج سیف الرحمن شلمانی اور جماعت اسلامی لنڈی کوتل کے امیر مراد حسین آفریدی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
Comments are closed.