جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی نیب بین الجامعاتی مقابلوں میں شاندار کامیابی
کوئٹہ: 05 دسمبر 2025 — جامعہ بلوچستان کے طلبہ نے نیب بلوچستان کے زیرِ اہتمام بین یونیورسٹیز مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مختلف کیٹیگریز میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں۔ ماریہ فتح (شعبہ IER) نے اردو ڈیکلیمیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ کاشف مزمل (فائن آرٹس) نے خطاطی میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
انیلا (شعبہ انگلش لسانیات) نے انگریزی ڈیکلیمیشن میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ جمیل احمد (فائن آرٹس) نے آرٹس مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ Vice Chancellor پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی نے طلبہ کی کامیابیوں کو جامعہ کے اعلیٰ تعلیمی معیار کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں
Comments are closed.