اداروں کی ترقی بہتر قیادت سے مشروط ہے، گورنر بلوچستان

24

کوئٹہ: 05 دسمبر 2025 — گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ کسی ادارے کا سربراہ صرف ایک منتظم نہیں ہوتا بلکہ پورے ادارے کا جوہر ہوتا ہے، جس کے وژن اور قیادت کے اثرات بالائی سطح سے لے کر نچلے درجے تک واضح نظر آتے ہیں۔ گورنر ہاؤس میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحرک قیادت ہی ادارے کی ٹیم کو عظمت کی طرف لے جاتی ہے، جس سے ادارے معیار اور کارکردگی کے لحاظ سے ترقی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اچھے ادارے ہی عوام میں مثبت رویے پیدا کرتے ہیں اور ہر ادارے میں قابل اور فرض شناس افراد موجود ہوتے ہیں جن کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ اس موقع پر ژوب سے وفاقی لیویز کے وفد نے بھی گورنر سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

گورنر مندوخیل نے وفد کے مسائل توجہ سے سن کر حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ عوامی خدمت کے اداروں کو مضبوط بنانا ریاستی ترجیح ہے۔

Comments are closed.