لورالائی: باچا خان چوک کی کشادگی منصوبہ، ایکسئین کا اچانک معائنہ

24

لورالائی: 05 دسمبر 2025 — میونسپل کمیٹی لورالائی کے ایکسئین انجینئر عبدالعزیز اتمانخیل نے باچا خان چوک کی کشادگی کے منصوبے کے سلسلے میں پولیس لائن کی حدود میں زیرِ تعمیر دیوار کا اچانک اور تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور منصوبے کے مطابق پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

ایکسئین نے ہدایت کی کہ تعمیر میں معیاری مٹیریل کا استعمال یقینی بنایا جائے اور کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ باچا خان چوک شہر کا اہم تجارتی اور ٹریفک پوائنٹ ہے، جس کی توسیع شہری بہبود کے لیے نہایت ضروری ہے۔

اتمام خیل نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی لورالائی ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے اور عوامی مفاد کے کاموں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ معائنے کے دوران سپروائزر ولی خان نے انہیں تعمیراتی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

Comments are closed.