پشین میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات

25

پشین: 05 دسمبر 2025 — ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی جانب سے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشٹیو  کے تحت عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی اسکیمات پر مشاورت کے لیے کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ضلعی محکموں کے افسران، مقامی نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی مشکلات سے متعلق تحریری درخواستیں ڈپٹی کمشنر کو پیش کیں۔

ڈی سی پشین نے روایتی انداز میں تمام سائلین کے مسائل غور سے سنے اور متعدد شکایات کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ ترقیاتی اسکیمات سے متعلق درخواستیں وصول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان اعتماد کو مضبوط کرنا، درپیش مسائل کا بروقت اور مؤثر حل نکالنا اور ترقیاتی منصوبوں کے اجرا کو شفاف بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسران تک عوام کی آسان رسائی بہتر گورننس کی بنیاد ہے، جس سے نہ صرف انتظامیہ کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ عام آدمی کو حقیقی ریلیف بھی ملے گا۔ شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے سیشنز سے مسائل جلد حل ہوں گے۔

Comments are closed.