پسنی میں سرکاری اداروں کا اچانک معائنہ، بے ضابطگیوں کی نشاندہی

23

گوادر/پسنی:
رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری کے ہمراہ فش ہاربر، محکمہ فشریز، میونسپل کمیٹی، گورنمنٹ ڈگری کالج اور ہسپتالوں کا اچانک معائنہ کیا۔

معائنہ کے دوران غیرحاضری، انتظامی کمی اور ناقص خدمات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایم پی اے نے اعلی حکام کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور ساحلی کمیونٹی کے تحفظ، ٹرالر مافیا کے خاتمے اور صفائی ستھرائی میں فوری بہتری کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

مولانا بلوچ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامی کمزوریوں کی نشاندہی میں بھرپور تعاون کریں تاکہ شفاف اور مؤثر گورننس یقینی بنائی جا سکے۔

Comments are closed.