نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود اوچ پاور پلانٹ کے قریب قومی شاہراہ پر فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا قتل کر دیے گئے
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
نصیر آباد نامہ نگار —
نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود اوچ پاور پلانٹ کے قریب قومی شاہراہ پر فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا قتل کر دیے گئے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں والد بلند خان اور اس کا بیٹا صدام حسین شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.