نوشہرہ: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی تعزیت کے لیے نوشہرہ آمد۔۔۔

24

 ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و امور خیبرپختونخوا اختیار ولی خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وہ خصوصی طور پر نوشہرہ میں اختیار ولی خان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہون نے اہلِ خانہ سے تعزیت اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔

ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے کہا کہ والدہ کا سایہ اٹھ جانا انسان کی زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے، اس دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کی کی جدائی اہلِ خاندان کے لیے ناقابلِ بیان صدمہ ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی آمد نے ہمیں حوصلہ اور سہارا دیا۔
اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کے لیے دعا بھی کی۔

Comments are closed.