وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بیسواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں موسمیاتی تبدیلی، عوامی سہولیات، تعلیمی ترقی اور دفاعی امور سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 5 دسمبر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بیسواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں موسمیاتی تبدیلی، عوامی سہولیات، تعلیمی ترقی اور دفاعی امور سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
کابینہ نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو “سی ڈی ایف” کے عہدے پر تعیناتی پر مبارکباد دی اور بھارتی جارحیت کے دوران افواجِ پاکستان کی شاندار دفاعی حکمت عملی کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاک افواج عالمی و قومی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور بلوچستان کے عوام ہمیشہ اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
عوامی سہولیات کے فروغ کے لیے گرین بس کے روٹس اور تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ خواتین کے لیے پہلی بار پنک بس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ صوبے میں پہلا کلائیمنٹ فنڈ قائم کیا گیا اور آلودگی کے باعث رکشوں اور موٹر بائیکس پر مرحلہ وار پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔
کابینہ نے بنک آف بلوچستان کے قیام، بلوچستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ٹریبونل کے چیئرپرسن کی تعیناتی، برتھ اینڈ ڈیتھ رجسٹریشن ماڈل بائی لاز 2022 اور اقلیتی کمیونٹی کے لیے اسپیشل میرج ایکٹ کی منظوری دی۔
ڈویژن اور ضلعی افسران کو جسٹس آف پیس کے اختیارات تفویض کیے گئے، جبکہ سنگل روم اسکولز کی توسیع، پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ، بلوچستان لائیولی ہڈ سپورٹ پروجیکٹ اور ٹیکس رولز 2025 کی منظوری بھی دی گئی۔
Comments are closed.