وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ان کی تعیناتی پر تہنیتی پیغام دیا
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد: 5 دسمبر، 2025
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ان کی تعیناتی پر تہنیتی پیغام دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے اور یہ قومی دفاع کے لیے قابل تحسین پیش رفت ہے۔
انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور پوری قوم ان کی جرات و بہادری پر فخر محسوس کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم پاک فوج اور اپنے سپہ سالار کے ساتھ متحد ہے۔
وفاقی وزیر نے ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کو دو سال کی مدت میں توسیع پر بھی مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس معتبر فریضے کی ادائیگی میں کامیابیاں عطا فرمائے۔
Comments are closed.