جھل مگسی/گنداواہ: سکلیجی کے پہاڑی علاقے سے سات افراد کے اغوا کی اطلاعات

27

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

جھل مگسی اور گنداواہ کے تحصیل گہیلا لاشار اور گاجان و شوران کے علاقوں سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ سکلیجی کے پہاڑی سلسلے میں سات افراد اغوا ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ افراد گاجان اور شوران کے واٹر چینل میں پانی کی کمی کی وجہ سے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سکلیجی گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق اغوا کے واقعے کے بعد، انہیں ڈھونڈنے کے لیے آنے والے افراد پر بھی فائرنگ کی گئی۔ ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی نے بتایا کہ انہیں قبائلی ذرائع سے اطلاع ملی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ واقعہ کس ضلع کے علاقے میں ہوا ہے، کیونکہ سکلیجی کے پہاڑی سلسلے تین اضلاع — قلات، کچھی اور جھل مگسی — میں پھیلا ہوا ہے۔

پولیس اور متعلقہ انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اغوا شدگان کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Comments are closed.