یونیورسٹی آف گوادر کی سنڈیکیٹ کا پانچواں اجلاس، اہم تعلیمی و انتظامی فیصلوں کی منظوری

25

 گوادر — 04 دسمبر 2025

یونیورسٹی آف گوادر کی سنڈیکیٹ کا پانچواں اجلاس پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان نے ایجنڈا آئٹمز پیش کیے، جن پر اراکین نے تفصیلی غور کیا۔ فورم نے 19 دسمبر 2024 کے اجلاس کی کارروائی اور اس پر عملدرآمد رپورٹ کی توثیق کر دی۔

سنڈیکیٹ نے اکیڈمک کونسل اور فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے متعدد اجلاسوں کی کارروائی بھی منظوری کے لیے پیش کی گئی، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ فورم نے اساتذہ کی تقرری کے نئے معیار، ایچ ای سی کے بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ (BUTA) کے نظرثانی شدہ فریم ورک اور دیگر انتظامی پالیسی دستاویزات کی منظوری بھی دی۔

اجلاس میں فوری نوعیت کے تعلیمی و انتظامی مسائل پر بھی غور کیا گیا اور اصلاحی اقدامات کی منظوری دی گئی۔ وائس چانسلر نے تمام اراکین، خصوصاً صوبائی ہائر ایجوکیشن اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلے یونیورسٹی کی ترقی اور مستقبل کے لائحۂ عمل میں بنیادی کردار ادا کریں گے۔

Comments are closed.