موسیٰ خیل میں سڑکوں کا وسیع جال بچھایا جائے گا — صوبائی وزیر
صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ آئندہ تین برسوں میں موسیٰ خیل میں سڑکوں کا ایسا جال بچھایا جائے گا جو علاقے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ “باتوں سے کچھ نہیں ہوگا، اب عملی کام دکھانا ہوگا۔”
انہوں نے بتایا کہ سابق ادوار میں صرف 10 کلومیٹر سڑک ’’دکھائی‘‘ گئی، جبکہ عوام نے حقیقی تعمیر نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر منصوبے میں شفافیت اور تیزی کو یقینی بنا رہی ہے۔
Comments are closed.