رورل ہیلتھ سینٹر گنداخہ کا ڈپٹی کمشنر کا دورہ
ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال نے رورل ہیلتھ سینٹر گنداخہ کا تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ادویات، عملے کی حاضری اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے براہِ راست گفتگو کر کے ان کے تاثرات بھی معلوم کیے۔
ڈپٹی کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی ٹائم کی سختی سے پابندی کریں اور روزمرہ سروس ڈلیوری میں بہتری لائیں۔ انہوں نے متعلقہ محکمے کو سہولیات اور ضروری آلات کی کمی سے متعلق رپورٹ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
Comments are closed.