بلوچستان میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی

22

علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں جمعرات اور جمعہ کو موسم خشک یا جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ کوئٹہ، قلات، پشین، مستونگ، نوشکی، ژوب اور قلعہ عبداللہ میں شدید سردی اور ابرآلود موسم کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ژوب، مسلم باغ، قلعہ عبداللہ اور کان مہترزئی میں ہلکی بوندا باندی یا برف باری کا امکان موجود ہے۔ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.