ڈپٹی کمشنر استامحمد کی زیر صدارت گنداخہ میں کھلی کچہری

27

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

 نصیرآباد – ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کی زیر صدارت تحصیل گنداخہ میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری منعقد ہوئی، جس میں شہریوں نے صحت، تعلیم، آبپاشی، پینے کے صاف پانی، سڑکوں کی تعمیر اور امن و امان سے متعلق متعدد شکایات پیش کیں۔

اہم مسائل میں دیہی مرکز صحت گنداخہ میں عملے اور ادویات کی کمی، گنداخہ بوائز ہائی اسکول میں اسٹاف کی قلت، ہائر سیکنڈری کلاسز کا بند ہونا، کھیرتھر کینال اور بڑے واٹر کورسز کی وجہ سے آبپاشی میں کمی، اور میونسپل کمیٹی کی اندرونی رکاوٹوں کے باعث ترقیاتی فنڈز کی تاخیر شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ آبپاشی اور انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں واٹر کورسز کا جامع سروے کریں، خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی کریں، اور صوبائی محکمہ آبپاشی سے فنڈز حاصل کریں۔ عوام کو یقین دلایا گیا کہ BSDI منصوبے میں پینے کے پانی کا مستقل حل شامل کیا جائے گا اور عوام سے رابطہ مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ ممکن ہو سکے۔

Comments are closed.