مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر میونسپل کمیٹی کے نئے ورکشاپ کا افتتاح کیا

24

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

گوادر – رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر میونسپل کمیٹی کے نئے ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ماجد جوہر، ضلعی افسران، میونسپل افسران اور کونسلرز سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں ورکشاپ کی اہمیت، شہری خدمات میں بہتری اور میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ ورکشاپ کے قیام سے شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

Comments are closed.