بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
تاریخ: 03 دسمبر 2025
کوئٹہ – بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے اعلیٰ سطحی وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں وفاق اور صوبے کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے، سیاسی و انتظامی امور، اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد کی قیادت بی اے پی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر نوابزادہ خالد خان مگسی نے کی اور اس میں سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سابق صوبائی وزیر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات میر ضیا اللہ لانگو، سینیٹر عبدالقادر، مرکزی نائب صدر و سابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی، مرکزی اقلیتی ونگ کے صدر سینیٹر دھنیش کمار اور بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مٹھا خان کاکڑ شامل تھے۔
بی اے پی رہنماؤں نے صوبے میں امن و امان قائم رکھنے میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا اور اسپیکر ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی کارروائی کے مؤثر انتظام کو سراہا۔ اسپیکر نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی ترجیحات میں اہم مقام رکھتا ہے اور پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے، جبکہ عوامی فلاح و ترقی قومی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔
Comments are closed.