صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے کھلی کچہری منعقد کی،

27

صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے کھلی کچہری منعقد کی، جس میں زیارت، سنجاوی اور ہرنائی سے آئے عوامی وفود نے مسائل پیش کیے۔

شہریوں نے پینے کے پانی، فوڈ سیفٹی، صفائی، ریلیف اسکیموں اور بنیادی سہولیات سے متعلق شکایات پیش کیں۔ صوبائی وزیر نے متعدد مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے اور کہا کہ “عوامی خدمت اولین ترجیح ہے۔ غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔”

شرکاء نے کھلی کچہری کو مثبت قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

Comments are closed.