کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا

27

کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف اضلاع کے افسران نے پی ایس ڈی پی اور بی ایس ڈی آئی اسکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

کمشنر نے ہدایت کی کہ شہری آبادی کو فائدہ پہنچانے والے منصوبے فوری مکمل کیے جائیں، جبکہ دیہی علاقوں میں عوامی ضرورت کے مطابق نئی اسکیمیں متعارف کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں کے اچانک معائنے کیے جائیں گے تاکہ معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فنڈز سے متعلق رکاوٹوں کی صورت میں حکام بالا کو آگاہ کیا جائے۔ منصوبوں میں سست روی یا غیر ذمہ داری پر کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.