ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی زیر صدارت این آئی ڈی دسمبر انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا
ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی زیر صدارت این آئی ڈی دسمبر انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ مہم 15 سے 18 دسمبر تک جاری رہے گی۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر محمد نسیم لانگو، ڈبلیو ایچ او نمائندگان، یونیسف، پی ڈی اے، پی ایچ ای اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ ڈبلیو ایچ او نے گزشتہ مہم کا جائزہ پیش کیا جس میں انکاری والدین، غیر حاضر بچوں اور ٹارگٹ کوریج پر تفصیلات فراہم کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر نے زیرو ڈوز بچوں، کم کارکردگی والی یونین کونسلز اور دور دراز علاقوں میں رسائی کے مسائل پر ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران ہر شام جائزہ اجلاس منعقد ہوگا تاکہ مہم کی کامیابی یقینی بنائی جا سکے۔
Comments are closed.